مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بعض میڈیا ذرائع نے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم گراہم کی موت کے معاملے کی ایف بی آئی کی جانب سے تحقیقات میں معاونت فراہم کرنے کی خبر دی ہے۔
ویب سائٹ ڈیلی میل نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یوکرین کے خفیہ دورے کے ایک روز بعد 71 سالہ لنڈسے گراہم کی پراسرار موت کے بعد ایف بی آئی پولیس کی مدد کر رہی ہے۔
دوسری جانب امریکی ٹی وی نیٹ ورک سی این این نے اس حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے کہا ہے کہ یہ ادارہ مقامی حکام کی مدد کر رہا ہے اور اس معاملے میں تمام ضروری وسائل دستیاب کر دیے گئے ہیں۔
سی این این کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار ذرائع نے بتایا ہے کہ تفتیش کاروں کو فی الحال ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے ظاہر ہو کہ گراہم کی موت غیر طبعی یا کسی مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ تھی۔
اس سے قبل گراہم کے دفتر نے اعلان کیا تھا کہ یہ ایران مخالف سینیٹر مختصر اور اچانک بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔
تاحال ان کی موت کی سرکاری وجہ میڈیا کے سامنے جاری نہیں کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ